Breaking News

Article by Ghani Ghayoor

دو فرشتے
از غنی غیور
ہوش سنبھالنے کے بعد جب پہلی بار مکتب کے “مولوی” نے ہمیں درس دیتے ہوئے یہ کہا :
بچو !صبح سویرے ہر گھر میں رحمت کے دو فرشتے نازل ہوتے ہیں۔۔۔۔
مکتب سے گھر لوٹنے پر میں نے ماں سے کہا مولوی نے کہا ہے کہ ہر گھر میں رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے ہمارے گھر میں بھی ضرور رحمت کے فرشتے آتے ہونگے ۔
ماں نے کہا ہاں ہاں وہ آتے ہیں۔۔۔
میں نے منت کرتے ہوتے ہوئے کہا ماں جب وہ آئیں تو مجھے بھی دکھانا ۔۔۔ تا کہ مجھے پتہ چل جائے انکی شکل کیسی ہوتی ہے ۔۔۔ماں مجھے فرشتے دیکھنے کا بہت شوق ہے
ماں نے کہا: لیکن ان کو دیکھنے کے لئے بڑی سرگی( یعنی سحر گاہی)کے وقت جاگنا پڑتا ہے ۔۔
فرشتوں کو دیکھنے کی خوشی میں اگلی رات ساری جاگتا رہا ۔۔لیکن سحری کے وقت مجھے اپنے گھر میں جلتی ہوئی لال ٹین ، باپ اور ماں کے سوا کچھ نہیں دکھائی دیا۔۔۔ جب میں نے ماں سے پوچھا کہ اس وقت مجھے فرشتے کیوں نہیں دکھائی دیتے ۔۔۔ ؟
ماں نے کہا بیٹا تو ابھی چھوٹا ہے ۔ نور پیر کے وقت اٹھ کر اپنا سبق پڑھا کرو۔۔۔ انہیں دیکھنے کی روز کوشش کرتےرہا کرو وہ بہت مہین اور باریک قسم کی نورانی مخلوق ہے ۔۔ وہ پہلی تاریخ کا چاند کی طرح کسی کسی کو دکھائی دیتے ہیں۔
دن مہینے سال گزرتے گئے۔مجھے فرشتے نہیں دکھائی دئے البتہ ان کو دیکھنے کی تڑپ نے مجھے سحر کے وقت اٹھنے کا عادی ضرور بنادیا ۔۔
گاہے رند، گاہے ہوس پسند، گاہے بد قمار، گاہے مطالعے میں ایسا غرق رہا کہ اپنی سدھ بدھ بھی نہیں ہوتی۔۔۔الغرض چالیس سال گزر گئے اور مجھے اب فرشتوں کو دیکھنے کا وہ دیرینہ مقصد یاد آیا ۔۔۔والدین کی خمیدہ کمر دیکھ کر مجھے پہلی تاریخ کا چاند یاد آتا ہے، اس لالٹیں کا بھڑکتا ہوا فتیلا اوران دو فرشتوں کی برکتیں ۔

About meharafroz

Check Also

Short Story By Qaisar Nazir Khawar

ایک تھا ‘ زیگلر ‘ (ہرمن ہیسے کی ’Ein Mensch mit Namen Ziegler ‘ نامی …

4 comments

  1. You’ve made some good points there. I looked on the net for more info about the issue and found
    most individuals will go along with your views on this site.

  2. Thomson-Reuters may be the earth’s biggest overseas media news
    company, supplying investing news, world news, business news,
    engineering news, headline news, small company news,
    news alerts, personalfinance, stockmarket, and
    mutual funds information on, video, mobile, and interactive television tools.

  3. eklablog \n What’s up friends, its enormous paragraph about educationand entirely fotbollstrojor sverigen defined, keep it up all the time.|

  4. [url=http://superstardhriti.com/oxwall/groups/376]superstardhriti.com[/url] [url=http://kimberle.hemsida24.se/uteslutits-england-35792320]kimberle.hemsida24.se[/url] [url=http://frederic.iobloggo.com/10/barcelona-trja-mittfltaren-steven-gerrard-har-lmnat-major-league]frederic.iobloggo.com[/url] [url=http://furiousgroup.com/blogs/post/19570]furiousgroup.com[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *