Wednesday , 13 December 2017
Breaking News

Asad Kakakheel Interview

سیداسدکاکاخیل کا تعلق ضلع صوابی پاکستان سے ہے, والد اٹک میں ایک سرکاری محکمے میں مالزم ہے جس وجہ سے پوری فیملی عرصہ 25 سال سے اٹک میں مقیم ہیں.اسد ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لکھاری,شاعر,نیشل ریکارڈ یافتہ اور ریڈیو براڈکاسٹرہیں. ھدا فاونڈیشن کو دیا گیا ان کا خصوصی انٹرویو

1۔آپ کا پورا نام ؟
ج:سیداسدکاکاخیل اور اس ہی نام سے جانا جاتاہوں
2۔ آپ کےگھر والے پیار سے کیا پکارتے ہیں؟
ج:جہاں تک گھر والوں کی بات ہے تو وہ اسد ہی پکارتے ہیں
3۔تعلیمی قابلیت ؟
ج: میں لاء گریجویٹ ہوں
4: کیا آپ شادی شدہ ہے ؟کون کون ہے فیملی میں ؟
ج: ابھی ہم کنوارے ہے ، کچھ زیادہ نہیں بہت چھوٹی فیملی ہے ہماری میرے علاوہ تین بھائی اور ایک بہن ہے.میں سب میں بڑا ہوں والد صاحب سرکاری ملازم جب کہ والدہ گھر ہی کے کاموں کو دیکھتی ہیں
5۔کھانا پکانے کا شوق ہے یا کھانے کا زیادہ شوق ہے ؟
ج: شوق دا کوئی مول نہیں …اس لیے بہت زیادہ شوق ہے کوکنگ کا اور اکثر دوست مذاق میں کہتے رہتے ہیں ہماری بھابھی بہت خوش قسمت ہو گئی. ہاہاہا…
6-اپنے ہاتھ کی بنی پسندیدہ ڈش ؟
ج: چکن کڑاہی اکثر دوست فرمائش کرتے ہیں
7- ویسے اوور آل کھانے میں کیا پسند ھے ؟
ج: چاول بہت پسند ہے آج کے جدید دور میں بریانی
8۔پسندیدہ فروٹ ؟
ج: دیکھیں یہ تو نام ہی سے واضح ہوگیا ہوگا….مرزا اسداللہ خان غالب کی طرح آم شوق سے کھاتا ہوں
9۔ پسندیدہ سبزی ؟
سبزیاں تو ساری پسند ہیں مگر بھنڈی بہت شوق سے کھاتا ہوں
10-ھانا کھانے میں ہوش سے کام لیتے ہیں یا جوش سے ؟ ذیادہ شوقین ہیں کھانے کے یا بس ضرورت کی حد تک ؟فٹنس کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔فٹ رہنے کے کچھ نسخے ہمیں بھی بتائیے؟
ج: کھانا ہمشہ ہوش ہی میں کھاتاہوں صبر اور تحمل سے بچپن سے والدین نے اس بات پہ زور دیا کہ کھانا سکون سے کھاو تاکہ سمجھ آسکے کیا کھائے جارہے ہو, انتا زیادہ شوقین نہیں, پہلے بہت رکھتا تھا آج کل وقت بہت کم ملتا ہے اپنے آپ کے لیے, سب سے بہترین نخسہ نماز ہے. اس کے بعد اگر پورے دن آپ کم ازکم ایک دو کلومیٹر چہل قدمی کریں اور ہلکہ پہلکی ورزشن کرلیا کریں.
11۔ اپنی ڈیلی روٹین کے بارے میں کچھ بتائیں ؟کب سوتے ہیں؟ کب اٹھتے ہیں ؟اور دن کن مصروفیات میں گزرتا ھے ؟
ج: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور ڈیٹا انٹری جاب کرتا ہوں, اور کبھی دن میں تو کبھی رات میں ڈیوٹی ہوتی ہیں, رات جب ڈیوٹی ہو تو نید تب ہم سے روٹھ جاتی ہیں.
صبح نماز کے یے اٹھنا ہوتا ے اس لیے جلدی ٹھنے کا عادی ہوں.
12۔فیملی میں سب سے ذیادہ محبت کس سے ھے ؟
ج: سب سے محبت ہے اور کسی کی بات ٹال نہیں سکتا بہن ایک ہی ہے تو لاڈلی ہونے کی وجہ سے اس سے زیادہ محبت ہے.
13۔آپکا پسندیدہ رنگ ؟
ج: گلابی رنگ بہت پسند ہے
16۔پہننے میں ذیادہ کیا پسند کرتے ہیں ؟
ج: پینٹ شرٹ
16: آپ نیشنل ریکارڈ یافتہ بھی ہے؟
ج: الحمدللہ! پاکستان بک آف ریکارڈ کے پلیٹ فارم سے میں نے سیٹ اپس میں نیشنل ریکارڈ بنایا ہے.میری سماجی کاموں اور میری صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان بک آپ ریکارڈز نے مجھے اپنا ایمبسڈر بھی مقرر کیا ہے.
17: معاشرے کو کیسے پایا اپنے لیے ؟
ج: مجھے ہر ایک نے دکھ دیا, جس پہ اعتبار کیا وہی ڈس جاتا ہے, لوگ تو ملازمت کا دلاسہ دے کر بےفکر ہوجاتے ہیں, ہر ایک اپنا مطلب پورا کرتا ہے, اکثر نے ملازمت دی تو مہینے بعد تنخواہ تک نہیں دیتے مجبوراً کام چھوڑنا پڑجاتا.
18:ریڈیو میں دنیا میں کیسے آنا ہوا اور درنایاب کے نام ہی سے پروگرام کرنے کا مقصد ؟
ج: میں ریڈیو بہت شوق سے سُنتا تھا, مجھے اس فیلڈ میں آنے کا بہت شوق تھا, ویب ریڈیو پہ کام کا آغاز کیا اور آج ایف ایم 90.4 اٹک سے منسلک ہوں, میں ایک سماجی کارکن ہوں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں, دوسرے شہروں کے نوجوان نسل کی نسبت میری وہ حوصلہ افزائی نہیں ہو پارہی تھی, میں نے بہت سے نوجوان دیکھیں جو دل برداشتہ ہوکر فلاحی کاموں کو چھوڑ رہے تھے “درنایاب” (انمول موتیا, قیمتی موتی, ناملنے والا موتیا جو نایاب ہو) ایسے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے میں نے اس پلیٹ فارم سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جس سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے.یقیناً اس میں دبنگ ایف ایم کی پوری ٹیم کا ساتھ ہے جس وجہ سے پروگرام کامیابی سے جارہی ہے.
19۔ فنکشنز پہ جانا کیسا لگتا ھے ؟ شوق سے جاتے ہیں یا مجبوری سے ؟
ج: اچا لگتا ہے انسان بہت سے نئے لوگوں سے ملے , جہاں جانا ضروری ہو شوق سے جاتا ہوں.
20- فیس بک پہ ہم نے آپکو کافی فرینڈلی پایا__حقیقت میں بھی ایسے ہی ہیں کیا ؟
ج: ہاہاہاہا____! آپ کو کسیا لگا دوران انٹریو…. فیس بک کی دنیا سے ہٹ کر بھی ایک اچھا دوست ہوں. اور یہی ایک رشتہ ہے جو ہر انسان کے پاس نہیں ہوتا .
21-دوستی سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یا __ یا بنا سوچے سمجھیں ؟
ج: میں ہر ایک کو دوست نہیں بناتا.کسی پہ اعتبار بنا سوچے سمجھے کرلیتا ہوں مگر دوست سوچ سمجھ کر بناتا ہوں.
22۔ بہترین دوست کا نام ؟
ج: محمد عمرفاروق بچن سے دوست ہے اور اللہ ہماری یہ دوستی ہمیشہ قائم رکھے___آمین
23۔ اسٹوڈنٹ لائف کیسی رہی ؟ ذیادہ انجوائے اسکول ٹائم میں کیا یا کالج/یونیورسٹی ؟
ج: یہ وہ لائف ہے جو ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی. میرے والدین نے ہم سب بہن بھائیوں کی تعلیم پہ خصوصی توجہ دی. اس مہنگائی کہ دور میں انہوں نے خود مشکلات کا سامنا کیا مگر ہمیں احساس تک ہونے نہیں دیا.سکول لائف کو انجوائے تو نی کرسکا البتا کالج کی لائف کو خوب انجوائے کیا.
24۔پڑھائی میں کیسے تھے ؟ لائق یا بس گزارے لائق ؟
ج: یہ تو میرے اساتذہ ہی بتاسکتے لیکن میں زیادہ قابل تو نہیں تھا مگر بعد میں تعلیم کے ساتھ شوق پیدا ہوتا گیا اور ہم آج اس مقام پہ ہے.
25۔میوزک اور موویز سے کس حد تک دلچسپی ھے ؟
ج: دورانے سفر ہی دلچسپی لیتا ہوں.موویز جب بجی موقع ملے دیکھ لیتا ہوں.
26۔ پسندیدہ گلوکار / گلوکارہ ؟
ج: استاد نصرت فتح علی خان, میڈم نورجہاں
27۔پسندیدہ ایکٹر , ایکٹرس ؟
ج: وحید مراد, ریشم اور نور کو بہت پسند کرتا ہوں.
28- آپ لکھتے بھی ہے شاعری بھی کرتے ہیں یہ شوق کیسے پیدا ہوا؟
ج: لکھنے کا بہت شوق ہے عوام کے مسائل پہ اکثر کالم لکھتا ہوں, شاعری کا شوق کب پیدا ہوا کیسے ہوا یہ معلوم تو نہیں بس اچانک سے یہ سب ہوگیا!
29۔گانا گانے کا یا اداکاری کا شوق؟
ج: جہاں تک گانے کی بات ہے تو اتنا شوق نہیں لیکن ایک اچھا اداکار بنے کا خواب بچپن سے دل میں لیے پھرتا ہوں.
30: نوجوان نسل کے لئے کوئی پیغام ؟
ج: نوجوان نسل سے یہی کہونگا کہ محنت سے کام کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی.

About meharafroz

Check Also

Short Story by Shamoil Ahmed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *