Breaking News

Flash Fiction By Afzal Ansari

قلمکار :الف – انصاری( افضال انصاری )
مالیگاؤں، ضلع ناسک، مہاراشٹر
انڈیا [email protected]

” سگِ ناطق”

بس اندھیرے کو چیرتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی –
فضا میں رہ رہ کر چیخیں ابھر رہی تھیں –
پھر آہیں، سسکیاں، اور مکمل خاموشی – –
بس سے ایک زخمی، نسوانی بدن نیچے پھینک دیا گیا –
دوسری صبح پہلے شہر اور پھر سارے ملک میں ہنگامے شروع ہو گئے –
لڑکی اسپتال میں موت کو شکست دینے کے لیے لڑ رہی تھی – – – –
مگر جنگ ہار گئی – – – –
زانی قاتل گرفتار ہوا –
نابالغ تھا، جوئینائل کورٹ نے زنا بالجبر اور قتلِ عمد کے لئے صرف ایک سال کی سزا سنائی –
اسی دن ایک اور رٹ پٹیشن پر فیصلہ ہوا –
عدالت نے ملک کے سارے صوبوں کو پابند کیا کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنے اپنے صوبوں کے کتوں کی نس بندی کریں –
عوام ان کی سرراہ جفتی سے پریشان ہے-

About meharafroz

Check Also

Short Story By Hamid Siraj

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *