Breaking News

Hikayat By Qaisar Nazir Khawar

صوفی سنتوں کی حکایتوں سے انتخاب ۔ 77
‘ اسم ‘
اردو قالب؛ قیصر نذیر خاور

ایک روز ’ ابن مریم‘ یروشلم کے نزدیک ایک آبادی میں جا رہا تھا ۔ اس کے ہمراہ ان لوگوں کا ایک ہجوم بھی تھا جو نئے نئے اس کے حلقہ اثر میں داخل ہوئے تھے اور ابھی تشکیک کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی فائدے کے لئے ’ ابن مریم ‘ سے وہ علم بھی جاننا چاہتے تھے جو اسے ودیعت ہوئے تھے۔
انہوں نے ’ ابن مریم‘ سے التجا کی کہ وہ انہیں وہ ’ اسم‘ بتلائے جسے پڑھ کر وہ مردوں کو زندہ کرتا تھا۔ ’ابن مریم‘ نے انہیں جواب دیا؛
” اگر میں وہ ’اسم‘ تم لوگوں کو بتا دوں تو تم لوگ اس کا غلط استعمال کرو گے۔“
وہ آگے سے بولے؛

” اے’ ابن مریم‘، ہم تو تمہارے پیروکار ہیں اور تمہارے دین کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہو چکے ہیں ۔ ویسے بھی اگر تم ہمیں اس ’اسم‘ کو بتلا ﺅ گے تو ہمارے یقین کو اور پختہ کرو گے۔“
’ ابن مریم‘ نے انہیں جواب دیا؛

Silagra for sale, order zithromax.

” تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ تم مجھ سے کس شے کا تقاضا کر رہے ہو۔“
اس پر لوگوں کا اصرار بڑھا اور ’ ابن مریم‘ نے انہیں وہ ’ اسم‘ بتا دیا۔
کچھ ہی دنوں بعد یہ لوگ ایک صحرا کے ایسے علاقے سے گزر رہے تھے جہاں بہت ساری ہڈیاں پڑی ہوئی تھیں ۔ انہوں نے آپسی مشورے سے ’ ابن مریم‘ کے بتائے ’ اسم‘ کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
جیسے ہی انہوں نے ہڈیوں کی طرف دیکھ کر ’ اسم‘ پڑھا، ہڈیوں میں حرکت پیدا ہوئی اور انہوں نے کھال اوڑھ ایک جنگلی بلا کی شکل اختیار کر لی اور کچھ ہی دیر میں ان سب کو بوٹی بوٹی کر دیا۔

About iliyas

Online Drugstore, buy baclofen online, Free shipping, buy Lexapro online, Discount 10% in Cheap Pharmacy Online Without a Prescription

Check Also

Taziyati Ijlas For Raof Khushtar

buy Tadalis SX Soft online cheap, order lioresal.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Drugstore, buy lamisil online, Free shipping, buy keppra online, Discount 10% in Cheap Pharmacy Online Without a Prescription