Breaking News

Naat By Dr Sarwat Rizvi

…………..نعت……… 11 رمضان…….

مجھ پہ احسان کیا کرتا ہے
روز اک نعت عطا کرتا ہے

روشنی دل میں اتر آتی ہے
شب گئے بابِ حرم کھلتا ہے

میرے اطراف مہک اٹھتی ہے
پھول خوشبو کو رہا کرتا ہے

ایسا لگتا ہے مشام ِ جاں میں
کوئ لوبان جلادیتا ہے

عود و عنبر بھی سلگ اٹھتے ہیں
ہر نفس صل علی پڑھتا ہے

نور سا دل پہ اترتا ہے کوئ
حجرۂ عشق چمک اٹھتا ہے

رات کے پچھلے پہر قبلِ سحر
جیسے الہام ہوا کرتا ہے

ایسا لگتا ہے مرے ماتھے سے
مس کوئ خاک ِ شفا کرتا ہے

میری بینائ کے اندر جیسے
ایک فیروزہ چمک اٹھتا ہے

سجدۂ شکر ادا کرتی ہوں
زیرِ محراب دیا جلتا ہے

خواب میں شعر لکھے جاتے ہیں
اب تو اکثر یہ ہوا کرتا ہے

دل میں جو ہے میں وہی لکھتی ہوں
معتبر میرا خدا کرتا ہے

نعت گوئی کا ہنر ثروت کو
علم کے در سے ملا کرتا ہے

ڈاکٹر ثروت رضوی

About iliyas

Check Also

Article By Qaisar Nazir Khawar

تصوف ، فقیری اور منصوری روایت کے قائل ، ہفت زبان درویش شاعر سچل سرمست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *