Breaking News

Naat By KhadeerAhmed Khadeer

السلام علیکم احباب ایک نعت رسول اکرم حاضر یے

“نعت رسول اکرم”

دینِ حق ہے صلہ محمد کا
حشر تک سلسلہ محمد کا

وقت کے وہ امام کہلاےء
جو چلے راستہ محمد کا

موت کا سامنا توکل سے
مرحبہ حوصلہ محمد کا

مجھ سے کیا ہو ثنا محمد کی
ہے ثناء خواں خدا محمد کا

وہ نہ بھٹکے گا عمر بھر جس کو
“مل گیا راستہ محمد کا”

میں گناہ گار وہ کرم والا
درمیاں واسطہ محمد کا

شق ہوا چاند اک اشارے پر
اک عیاں معجزہ محمد کا

دے دیا سر بھی دین کی خاطر
وہ نواسہ جو تھا محمد کا

نسبتوں کے زبانی دعوے سے
کب ہوا حق ادا محمد کا

میری بخشش کو لازمی ہے ۰قدیر۰
بخدا واسطہ محمد کا

About iliyas

Check Also

Article By Qaisar Nazir Khawar

تصوف ، فقیری اور منصوری روایت کے قائل ، ہفت زبان درویش شاعر سچل سرمست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *