Breaking News

Naat By Suleiman Khumar

فیس بُک کے تمام احباب کو جمعہ مبارک… میرے زیرِ ترتیب نعتیہ مجموعہ “پیکرِ نور” میں شامل ایک نعت عاشقانِ رسول کی معتبر بصارتوں کی نذر ؛

نعت

وہ بشر ہے نہ فرشتہ نہ خدا ہے، یوں ہے
صرف خالق کو حقیقت کا پتا ہے، یوں ہے

دیکھنے میں وہ نظر آتا ہے ہم جیسا، مگر
سچ تو یہ ہے کہ وجود اُس کا جُدا ہے، یوں ہے

کتنا با معنی ہے یہ رحمتِ عالم کا لقب
دشمنوں پر بھی نوازش ہے، عطا ہے، یوں ہے

اُس نے ہی ہم کو سکھایا ہے سبق وحدت کا
اُس نے ہی ہم کو بتایا ہے خدا ہے، یوں ہے

اُس نے ذہنوں میں بھی کچھ ایسی شجر کاری کی
اب بھی سوچوں کا ہر اک پیڑ ہرا ہے، یوں ہے

اُس کی تردید میں مضمر ہے فنا کا پیغام
اُس کی تقلید میں پوشیدہ بقا ہے، یوں ہے

اُس نے جو کِیا آئینِ شریعت ہے وہی
اُس نے جو کچھ کہا فرمانِ خدا ہے، یوں ہے

اک وہی سب کو بھٹکنے سے بچا سکتا ہے
اک وہی سب کے لیے راہ نُما ہے، یوں ہے

وہ شجر ہو کہ حجر لب پہ ہر اک شےء کے خُمار
اُس کا ہی ذکر ہے، اُس کی ہی ثنا ہے، یوں ہے

( سلیمان خمار)

About iliyas

Check Also

Shamoil Ahmed Short Story

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *