Breaking News

Article By Zuber Hassan Shaikh

دل پھر طواف کوئے ملامت کو جائے ہے

زبیر حسن شیخ

شیفتہ کا برقی پیام پڑھکر ہم سوچ میں پڑ گئے کہ یونہی علامہ نے مرزا کی شان میں قصیدہ نہیں لکھا تھا- بلکہ دنیا کے بے شمار اہل فکر و قلم نے مرزا کی معجزانہ سخن طرازی پر فی الحقیقت دفتر کے دفتر کھڑے کر رکھے ہیں – اب صرف مصرع اولی کو ہی صنائع و بدائع کے ترازو میں رکھ دیجئے اور پھر کوئے ملامت کی حشر سامانیاں دیکھیے گا کہ سیاست، محبت، رفاقت، قرابت، عداوت، تجارت، صارفیت، مادیت اور روحانیت، کس کس کوچے سے بھلا مطابقت نہیں نکلے گی – اب پتا نہیں شیفتہ کا ان میں سے کس کوچے کی طرف اشارہ ہے- وہ تو اچھا ہوا مصرع ثانی نہیں لکھ مارا کہ “پندار کا صنم کدہ ویراں کئے ہوئے” ورنہ انشائیہ پر دازی اور فکاہیہ نگاری کا قافیہ تنگ ہوجاتا – صرف پندار اور صنم کدہ پر طومار کھڑا ہوجاتا، شیطان کی نافرمانی اور استکبار سے لے کر انسان کی ناقدری اور استغفار تک، پندار کی ہزاروں صورتیں اور صنم کدہ کی لاکھوں قسمیں تحریر کی زینت بن کر مرزا کو خراج تحسین پیش کرتی- الغرض انہیں سوچوں میں گم ہم شام کا انتظار کرتے رہے- سوچ پر کب کسی کا اختیار ہوتا ہے، یہ عالم ہو یا جاہل، چاک و چوبند ہو یا کاہل کسی کو نہیں بخشتی- اور اہل فکر و قلم کی تو دشمن جاں واقع ہوئی ہے- پھر چاہے ہم جیسے ادنی ترین سوچنے اور لکھنے والے ہوں، حالی و شبلی ہوں یا میر و مرزا ہوں- سوچوں کے کرب سے اہل فکر و قلم کو نجات کہاں !! ان سب کا دل بھی اکثر طواف کوئے ملامت کو جانے کی ضد کرتا رہتا ہے اور پھر یہ اپنے افکار کے کوچوں میں نکل پڑتے ہیں – الغرض ہماری سوچوں نے بھی کوئے ملامت کا رخ کیا-

افکار کے پردے پر کیا دیکھتے ہیں کہ نواز شریف مع اہل و عیال کوئے ملامت کی طرف کوچ کررہے ہیں، آصف زرداری کوئے ملامت سے نکل کر اب مفرور ملزم قرار پائے ہیں، بلاول اور عمران خان اہتمام کے ساتھ تیار بیٹھے ہیں کہ کب طواف کوئے ملامت کی سعادت حاصل ہو- ٹرمپ کوریائی، چینی اور روسی صدور کے کوچوں سے ملامت زدہ ہو کر ابھی ابھی نکلے ہیں،اور اسرائیل کے کوئے ملامت کا اب تک طواف کر رہے ہیں – مودی راجہ کا دل “کوئے ملامت” میں تحریک عدم اعتماد کے بعد نئے کوچے کی تلاش میں ہے، اور وہ اب دوسو گائے کی فوج لے کر افریقہ جارہے ہیں، جہاں ایک افریقی ملک کا صدر اپنے ملک کے ہر ایک غریب کو ایک مفت گائے دے رہا ہے ، اب وہ دو سو گائے کا دان کر “گئو ماتا کے رکھوالوں “ کو کوئی پوشیدہ پیغام دینگے – انکے اپنے کوچے میں گائے کے نام پر ہجومی تشدد بلکہ دہشت گردی اور قتل عام جاری ہے، اور میڈیا سرمایہ داروں اور سیاستدانوں کی دی ہوئی چوسنی منہ میں دبائے ایسے کوئے ملامت کے طواف کر رہا ہے جہاں ملامت کے ساتھ ساتھ دولت و شہرت بھی ہاتھ آتی ہے – مودی راجہ اور صدر ٹرمپ پر تو مصرعہ ثانی بھی ثابت آتا ہے کہ وہ اپنے پندار کے صنم کدے میں بیٹھے بے شمار سنگ دل اصنام کا دل توڑ کر وقتا فوقتا طواف کوئے ملامت کو نکل پڑتے ہیں- یہ دونوں عزت مآب حضرات اپنے تو اپنے پرائے کوچوں میں بھی ملامت زدہ ہو رہے ہیں – جناب ٹرمپ تو اپنے نام نہاد امریکی پندار کو شمالی کوریا، روس اور چین کے صدور کے ہاتھوں پاش پاش کر بیٹھے ہیں، ان صدور کے مقابل صدر ٹرمپ کے چہرے سے وہ ہیکڑ ی غائب ہوجاتی ہے جو اہل عرب سے ملاقات میں نظرآئی تھی ، اور وہ دلربائی بھی ہوا ہو جاتی ہے جو اسرائیل کے کوچوں میں انکے

About iliyas

Online Drugstore, buy baclofen online, Free shipping, buy Lexapro online, Discount 10% in Cheap Pharmacy Online Without a Prescription

Check Also

Hikayat Qaisar Nazir Khawar

-صوفی سنتوں کی حکایتوں سے انتخاب بزرگی اور دانائی اردو قالب؛ قیصر نذیر خاور یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Drugstore, buy lamisil online, Free shipping, buy keppra online, Discount 10% in Cheap Pharmacy Online Without a Prescription