Breaking News

Ghazal By Saram Raja

Kamagra Jelly online, purchase clomid.

میں تجھے چھوڑ کے اپنا جو بھلا کرتا ہوں
تو حقیقت میں ترے ساتھ برا کرتا ہوں

اک دغا باز سے سیکھا ہے دغا بازی کا فن
اب اگر کچھ نہ کروں میں تو دغا کرتا ہوں

تو جدا ہے تو جدائ کا سبب میں خود تھا
شرم آتی ہے اگر تیرا گلہ کرتا ہوں

عشق نے ایک نظر دیکھ کے غم دان کیا
مجھ سے پوچھا نہیں میں کون ہوں کیا کرتا ہوں

ایک درویش جوانوں سے یہاں کہتا ہے
تم بزرگوں سے ملو میں یہ دعا کرتا ہوں

سارم راجا

About Mehar Afroz

Check Also

Naat By Dr Maqsood Hassani

مسکان کے بطن سے وہ صاحب جلال دفعتا جمال میں آیا پھر تھوڑا سا مسکرایا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *