Breaking News

Interview of Nastaran Aftehi By Gul Banu

٭٭٭ نسترن احسن فتیحی سے خصوصی مکالمہ ٭٭٭

گل بانو:
معنٰی کی بازیافت یا متن کی باز خوانی دنیا بھر میں ہو رہی ہے اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب خواتین نے اپنے نقطہ نظر سے ادب کو پرکھنے کا آغاز کیا ہے جسے برصغیر میں نسائی یا تانیثی ادب کہا جا رہا ہے ۔ یوں تو خواتین ہزاروں برس سے لکھ رہی ہیں یہی کوئی عرصہ ۲۰ سال پہلے ہندوستان میں ایک کتاب انگریزی میں شائع ہوئی ’’ نسائی تحریروں کے پانچ ہزار برس ‘‘ اسی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ عورت اپنے تشخص کی جدو جہد شروع سے جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ تمام معاشروں کا بخوبی مطالعہ کرتی ہے ۔
اب آتے ہیں اس اس طرف کہ مر د ادیب عورت کو کیسا دِکھا رہا ہے ۔ اردو ادب میں راشد الخیری کے دور سے اب تک عورت کی مظلومیت کی داستانیں بیان کرنے والوں کی کمی نہیں رہی لکھنے والوں میں بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جنھوں نے معاشرہ میں عورت کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا جواز مہیا کرنے کی کوشش کی ہومگر صدیوں پر محیط ترجیحات سے چھٹکارہ پانا آسان نہیں ۔
عورت کو مکالماتِ افلاطون نہ لکھ سکنے کا طعنہ دینے والوں کو اب اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی بلکہ اس صورتِ حال کا مقابلہ اہلِ قلم کو مل کر کرنا ہوگا ۔
یہ اور اس قسم کی تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے آج کی نشست میں گفتگو کے لئے ایسی شخصیت کو دعوت دی ہے جنھیں فیمنزم پر عبور حاصل ہے اور ان کی شخصیت ایکو فیمنزم کے حوالے سے خاصی معروف ہوچکی ہے ۔

آج کے مکالمے کے آغاز سے پہلے ان کا کچھ تعارف پیش ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحیثیت افسانہ نگار نسترن احسن فتیحی ادبی حلقوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں ۔اردو ادب کے لئے ان کی گراں قدر خدمات اور ان کا تعلیمی پس منظر قارئین ادب کے لئے ایک بہترین تجربہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
آپ کا آبائی وطن ضلع سمستی پور ( بہار ) ہے بنیادی تعلیم سے لے کر گریجویشن تک کی تعلیم یہیں حاصل کی شادی کے بعد اعلیٰ تعلیم پنجاب یونی ورسٹی ( چنڈی گڑھ)میں حاصل کی آ پ کے شوہر پروفیسر علی رفاد فتیحی مشہور ماہر لسانیات ہیں ۔
نسترن فتیحی کا پہلا افسانہ ۱۹۹۱ ؁ء میں’’ تشنگی ‘‘ کے عنوان سے ’’شاعر ‘ ‘میں شائع ہوا تھا شاعر کے علاوہ ان کے افسانے ہندوستان اور پاکستان کے مختلف ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی کہانیاں ہندی رسائل کی زینت بنتی رہی ہیں ۔ آل انڈیا کی اردو سروس سے بھی ان کے افسانے نشر ہوئے ۔’’ فیض کی شاعری کا اسلوبیاتی مطالعہ ‘‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ بھی تحریر کیا جس پر آپ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی۔ آ پ نے کئی تنقیدی مضامین بھی لکھے ہیں آپ نے ایک ناول ’’ لفٹ ‘‘ بھی تحریر کیا ہے جسے کافی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی ایک اور ناول’’ نوحہ گر ‘‘زیرِ طبع ہے ۔ انڈیا کا مشہور ماہنامہ’ ثالث ‘میں آپ کے کئی افسانے شامل ہوچکے ہیں ۔نسترن احسن فتیحی کا بیانیہ سادہ مگر پُر کار ہے آپ کہانی کہنے کا ہنر جانتی ہیں ۔آپ کا افسانہ قاری کو اپنے حصار میں باندھے رکھتا ہے ۔
اب مکالمے کا آغاز کرتے ہیں !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گل بانو: السلام علیکم ! نسترن جی کیسی ہیں آپ ؟
نسترن احسن فتیحی : وعلیکم اسلام ! اللہ کا کرم ہے۔ گل ..آپ نے آج مجھے گھیر ہی لیا۔۔۔
گل بانو : بالکل جناب 🙂 کچھ دنوں سے آپ کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ کب ہاتھ لگیں اور ہمارے من کی مراد بر آئے ۔وقت دینے کا پیشگی شکریہ ۔
سوال نمبر ۱ : سب سے پہلے میں آپ کی بات آپ سے ہی شروع کروں گی ۔ آپ کی شخصیت کا وہ کون سا پہلو ہے جو ، اب تک زمانے سے مخفی رہا ہے ؟
نسترن احسن :میں بہت کھلی کتاب کی طرح ہوں گل میری شخصیت بظاہر جیسی ہے بہ باطن بھی ویسی ہی ہے ۔ کچھ مخفی نہیں… جو میرے مزاج سے مطابقت رکھتے ہیں وہی دوست بنتے ہیں ۔اجنبیوں سے جلدی گھل مل نہیں پاتی مگر جب پرکھ ہو جاتی ہے تو دوست بنتے دیر نہیں لگتی۔تصنع ، خوشامد،ڈپلومیسی جیسی باتوں کو سخت ناپسند کرتی ہوں ۔ جو عزت کرنا جانتے ہیں ان کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔
گل بانو: نہایت عمد ہ خیالات اب مزید سوالات کی جانب بڑھتے ہیں ۔
سوال۲ : اپنی ذات کا سب سے پسندیدہ عمل آ پ کے خیال میں ! اگر آپ لکھاری نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں ؟
نسترن احسن : مجھے تو اپنے ہر عمل میں ہمیشہ خامی نظر آتی ہے ۔مگرحق کے ساتھ کھڑ ے رہنے کی عادت کو میں کبھی کمزور نہیں پڑنے دیتی ،چاہے مجھے کتنا بھی خسارہ اٹھانا پڑے۔اگر لکھاری نہ ہوتی تب بھی میں فنون لطیفہ سے ہی جڑی ہوتی، کیونکہ مجھے پینٹنگ کا شوق تھا،مجھے میوزک کا شوق تھا۔مگر کسی شوق کو راہ نہ مل سکی ۔ یا راہ ملی تو ڈانٹ ڈپٹ کر راہ مسدود کر دی گئی ۔اس حوالے سے ایک واقعہ یاد آ گیا …جب کالج میں گیارہویں میں داخلہ لیا تو وہاں میوزک کلاس ستار کی ہوا کرتی تھی( اور وہ اختیاری مضامین میں سے ایک تھا )، اسی وقت میری اردو کی کلاس کا پیریڈ ہوتا تھا مگر اس وقت وہاں کے اسکول کالج میں اردو اساتذہ نہیں ہوتے تھے کیونکہ مسلم لڑکیوں کی تعداد بہت کم تھی ،گویا میں اس وقت فارغ ہوتی اس لئے ستار کی کلاس کے باہر دروازے سے چھپ کر اس طرح کھڑی رہتی کہ ٹیچر کی نظر نہ پڑے مگر لڑکیوں کا ستار بجانا دیکھ سکوں ،ستار لیکر یوں بیٹھتے ہیں.. اس کو ایسے پکڑتے ہیں ، یہ انگلیاں ستار کے تاروں پر ایسے رکھو،مضراب سے تاروں کو یوں چھیڑو.. ایسے بہت سے مرحلے تھے جن پر لڑکیوں کو روز ڈانٹ پڑتی۔ پھر جب موقع ملتا،میں خالی وقت میں میوزک روم میں جا جا کرپریکٹس کرتی یہ بھید جلدہی کھل گیا اور ٹیچر کے سامنے طلبی ہوئی،وہ ایک بہت پیاری بنگالی لیڈی تھیں۔۔ مجھ سے پوچھا کہ میں ہر وقت میوزک روم میں کیوں پائی جاتی ہوں اور شوق ہے تو یہ سبجکٹ لیتی کیوں نہیں۔ میں نے صاف صاف بتا دیا گھر سے اجازت نہیں ملیگی، انہوں نے ایک مضراب میری طرف بڑھایا اور کہا ’’اتنے دنوں سے چھپ چھپ کر کیا پریکٹس کیا ہے ..کچھ سناؤ۔۔‘‘ میں نے سدھے ہوئے انداز میں ستار سنبھالا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا اور وہ سا ..رے ..گا ..ما .جو اس کلاس کی دوسری لڑکیوں کو سکھایا جا رہا تھا اسی کو ستار کے تاروں پر مضراب چلا کر دکھایا تو میری سدھی ہوئی رواں انگلیوں کو دیکھ کر وہ آب دیدہ ہو گئیں اور رجسٹر کھول کر میرا نام درج کر لیا ،ساری لڑکیاں اپنے لئے مضراب اپنے گھر سے لاتی تھیں میرے لئے میری ٹیچر لاتی تھیں ۔ کچھ دن گھرسے رازداری کے ساتھ کامیابی سے سیکھنے سکھانے کایہ سلسلہ چلا مگر میری شہرت بہت جلد گھر کے آنگن میں پہنچ جایا کرتی تھی۔ سو پہنچی …تو پھر آگے کا احوال کیا بتاؤں ۔ گھر آکر میری ٹیچر نے بھی بڑی منت سماجت کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ بس لکھنے پر کبھی کسی کو اعتراض نہ ہوا کہ یہ بے ضرر سا شوق تھا۔
سوال ۳: ایکو فیمنزم پر آپ کی کتاب آچکی ہے کچھ اس بارے میں بتائیں ۔
جواب :ایکو فیمینزم کے فلسفیانہ اساس کا ماننا ہے کہ وہ قوتیں جو نسل، طبقاتی فرق، صنفی یا جنسی فرق ، اور جسمانی صلاحیتوں کی بنیاد پر استحصال کرتی ہیں وہ فطرت کے استحصال سے بھی نہیں گریز کرتیں۔ ایکو فیمینزم نسلی، طبقاتی، صنفی، جنسی، اور جسمانی استحصال کی شدت سے مخالفت کرتا ہے اور تمام ظلم اور جبر کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں خاص طورپر عورت کے ساتھ جو ظلم روا رکھا جا رہا ہے اور اْن کو جس انداز میں اپنی آتش ہوس بجھانے کے لیے بطور کھلونا استعمال کیا جا تاہے ایکو فیمینزم کا فکری اساس اس کی مخالفت کرتا ہے۔ حقوق نسواں کے خواب کی تعبیر اس وقت تک نہیں ملے گی جب تک فطرت کو استحصالی جابر قوتوں سے آزاد نہ کرا لیا جا ئے۔ اس کتاب میں عصری تانیثی افسانوں کے نسائی باغیانہ تیور کو اجاگر کیا گیا ہے، اور اس موقعے پر میں مرحوم پیغام آفاقی صاحب(آہ مرحوم لکھتے ہوئے ہاتھ کانپ گئے) کا ذکر ضرور کرونگی جنہوں نے اپنے فورم ’اکیسویں صدی فکشن ‘ پر ایکو فینزم پر مباحثے کی دعوت دی اور میں نے اس موضوع پر پڑھنا شروع کیا اس طرح ایک مضمون لکھ کر سوشل میڈیا پرچند دوستوں سے شیئر کیا ۔ان لوگوں نے نہ کہ صرف سراہا بلکہ اسے کتابی شکل میں لانے کی ترغیب دی ۔۔مفید مشورے دئے اور اس طرح یہ ایک کتاب ہو گئی ۔ میں ان دوستوں کا نام لینے کی یہاں پرضرورت نہیں سمجھتی مگر مجھے اپنے ایسے مخلص ادبی دوستوں پر ناز ہے ۔ایک بات اور ادب میں عورت عورت کا ورد اس قدر عام ہے ، کہیں اس سے ہمدردی کی صورت اسے ننگا کیا جاتا ہے ، تو کہیں اس کی نفسیات کو سمجھنے کے طور پر اور ایسا کرنے والے اسے صرف ایک جسم کے طور پردیکھتے اور دکھاتے ہیں۔ بہ طور ذہن اسے تسلیم کرنے اور کروانے کا چلن عام ہی نہیں ہوا۔جب جی چاہا اسے لبادے سے ڈھانپ دیا جب جی چاہا اسے فن کے نام پر ادھیڑ کر رکھ دیا،تو آخرکب تک ہم عورتیں یہ سب کچھ ہضم کرتی رہیں اور کیوں ۔۔ ادب کو آج ضرورت ہے اس تجزیے کی ،کیونکہ خواتین آج بہترین ادب خود تخلیق کر رہی ہیں ۔اور ہمارے نقاد تو قراتہ العین حیدرکو بھی ان کے منصب سے گرانے سے نہیں چوکے۔
سوال ۴ : اس سے کچھ آگے چلتے ہوئے یہ بتائیں کہ کیا خواتین صرف فیمنزم پر ہی اپنی توجہ ملحوظ رکھیں یا اس سے آگے بڑھ کر نئی جہات کی جانب قدم بڑھائیں اور اپنا راستہ متعین کریں ؟
نسترن :جنس کی تفریق ہٹا کر بات کریں تو خواتین بھی مردوں کی طرح اشرف المخلوقات ہیں اس لئے انہیں اس دباؤ سے آزاد ہو کر جینا چاہئے کہ وہ مردوں سے کچھ الگ ہیں اور ایک انسان کی نظر سے دنیا اور اس کے مسائل کو دیکھیں.. تب صحیح مشاہدے اور تجزیے کی قوت پیدا ہوگی ۔ظلم،استحصال،جبر،گھٹن صرف عورتوں کا حصہ نہیں ہے۔ یہ ہر صنف،طبقے، نسل اور خطے میں روا ہے ۔۔ ادیب کا منصب یہ ہے
کہ غیر جانب داری سے بلا تفریق انصاف کی آواز اٹھائے ۔منظر تب ہی صاف نظر آئیگا جب ہم خود کو صحیح جگہ پر فائیز کریں۔نئی جہات کی تلاش کا حق سب کو ہے بس اپنی توانائیوں کو صحیح سمت میں لگانا چاہئے۔
سوال ۵ : نئی خواتین لکھاریوں سے کس قسم کی توقعات ہیں اگر ان سے مایوس ہیں تو کوئی مشورہ ؟
نسترن : سوشل میڈیا پر آکر پتہ چلا کہ اردو میں ایک بڑی تعداد خواتین لکھاریوں کی بھی ہے۔جو بہت اچھا لکھ رہی ہیں۔ لکھنا ایک ایسا مشق ہے جو زندگی کے مشاہدات اور تجربات سے جلا پاتا ہے ،نئی لکھاریوں سے صرف یہ کہونگی کہ ادب تخلیق کرنے کی پہلی شر ط یہ ہے کہ تمام سماجی اور سیاسی پس منظر سے واقفیت رکھیں۔اپنا رشتہ صرف قلم اور کاغذ سے استوار نہ کریں بلکہ انسانیت اور انسانی مسائل سے جڑیں،آنکھیں کھول کر ان حالات کا مشاہدہ اور تجزیہ کریں جو عصر حاضر میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ بنے ۔ قوموں کی تاریخ سے بھی واقفیت ضروری ہے۔۔ تب کہیں جا کر تحریر میں گہرائی و گیرائی پیدا ہوتی ہے اور ہاں یہ ضرور یاد رکھیں کہ ادیب کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے سماج اور انسانیت کے تئیں،اس لئے گھڑے ہوئے موضوع اور مسائل پر قلم اٹھانے سے بچیں۔۔ اچھے اچھے قلم کاروں نے زمینی حقیقت سے چشم پوشی کی اور گھڑے ہوئے مسائل پر اپنی توانائیاں ضائع کیں۔
گل بانو: بہت زبردست بات ادیب کو اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کرنا ہوگا ۔ تبھی قلم کا حق کماحقہ ادا ہو پائے گا ۔
سوال ۶: زندگی کب گراں گزری ؟ کوئی ناقابل فراموش واقعہ اس حوالے سے ہو تو بتائیے ۔
نسترن : ذاتی سطح پر اپنوں کی دائمی جدائی ۔۔ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے ۔۔ بظاہر زندگی معمول پر آ تو جاتی ہے مگر اندر کوئی گوشہ خالی ہو جاتا ہے اور اندر کا یہ خلا ء زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے ۔
سوال ۷ : لکھنے کی تحریک کب اور کیسے ہوئی ؟ پہلے پہل کس کی راہنمائی رہی ؟
نسترن : بچپن یا لڑکپن میں لکھنے کی باضابطہ تحریک نہیں ملی ،مگر اسکول میں کوئی پروگرام ایسا نہ تھا جس میں میں نے حصہ نہ لیا ہو، وہ دوڑ ہو، NCC کا پریڈ ہو،مصوری کا مقابلہ ہو یا کوئی مضمون نویسی کا مقابلہ ، میرا نام سر فہرست ہوتا اور گھر میں کسی کو نہیں بتاتی تھی ورنہ منادی ہو جاتی پھر انعام ملتا تو سرشاری میں داد لینے کی خاطر خود ہی جا کر بتاتی تو واحد مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے اور انعام ملنے پر داد ملتی باقی چیزوں کے لئے ڈانٹ ڈپٹ،اس طرح عمر کے ساتھ عقل آتی گئی چونکہ باقی سارے راستے مسدود تھے تو اظہار نے اپنا ایک راستہ ڈھونڈھ لیا۔ شادی کے بعد وہ رہنمائی حاصل ہوئی کہ میری شخصیت ایک نئے سانچے میں ڈھل گئی۔میری توانائیوں کو ایک صحیح سمت ملی .. میں نے اعلی تعلیم حاصل کی، لکھنے کی تحریک اور تعاون ملتا رہا ۔ اور اب تو علیگڑھ جیسے علمی گہوارے میں ہوں۔ اتنے نفیس لوگوں کے درمیان رہ کر مجھ جیسے ذرے میں بھی کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کا عزم پیدا ہو گیا ہے۔
سوال ۸ : ایک عورت میں تدبر و فراست اور خود اعتمادی یہ سب کس کی رہینِ منت ہوتی ہیں ؟ آج بھی خواتین کا استحصال اس بات کی گواہی ہے کہ ہمارا معاشرہ ابھی اتنا بالغ نہیں ہوا کہ خواتین کے کام اور اس کے تدبر کو سرا ہ سکے ۔
نسترن :ایک عورت کی یہ خصوصیات کسی اور کی نہیں اسی سماج اور خاندان کی رہین منت۔ جس میں وہ پرورش پاتی ہے۔ اس لئے اسی سماج میں باپ ، بھائی ، شوہر اور دوست اس میں یہ خود اعتمادی بحال کرتے ہیں تو کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ اسے اس کے مرتبے سے گرا کر خوش ہوتے ہیں۔ ہاں المیہ یہ ہے کہ گرانے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔مگر یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ایسے گرانے والوں سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں۔
سوال ۹ : اپنی زندگی کے کچھ تجربات شئیر کیجئے جو نئے لکھنے والوں کے لئے مشعلِ راہ ہوں ۔
نسترن :خود احتسابی کی صلاحیت پیدا کریں ، ہر لکھنے والے کو کسی کے بتانے سے پہلے خود معلوم ہونا چاہئے کہ اس کی تحریر کہاں کھڑی ہے ۔اگر ایسا ہوا تو ہر تنقید ، تنقیص اور تعریف آپکو فائدہ پہنچائیگی اور ارتقاء کا عمل رکے گا نہیں۔میرا تو یہی تجربہ ہے۔
سوال ۱۰: آپ کی زندگی قابل رشک ہے پھر بھی ایک سوال ۔ اپنی زندگی سے کیا کھویا ؟ کیا پایا ؟
نسترن : اپنی حیات میں انسان صرف عمر کھوتا ہے…ہر پل ہر لمحہ.. مگر بدلے میں علم و فہم اور تجربہ حاصل کرتا ہے۔جس سے آپ اپنی شخصیت میں رنگ بھرتے ہیں اور ہمارے ہاتھوں میں اس رنگ کو بھرنے کے لئے جو برش ہوتا ہے اس کا نام عمل ہے۔شعوری اور لاشعوری طور پر کیا گیا ہر عمل یعنی اس برش کا ہلکا سے ہلکا اسٹروک بھی ہماری شخصیت پر اپنے نشان ثبت کرتا جاتا ہے اور اس طرح ہماری شخصیت کا خاکہ مکمل ہوتا جاتا ہے ۔اور وہی انسان کا کردار اور اس کی شناخت بن جاتا ہے۔ میں نے بھی ہر انسان کی طرح لمحے کھو کر تجربہ جمع کیا ہے ۔اور اچھے برے رنگوں سے اپنا خاکہ مکمل کر رہی ہوں.
سوال ۱۱ :کیا آپ ۲۰۱۵ء اور۲۰۱۶ء کے شائع ہونے والے نسائی ادب سے مطمئن ہوئیں۔
نسترن: ۔اس حد تک کہ خواتین بہت سرگرمی اور سنجیدگی سے اپنی تخلیقات سامنے لا رہی ہیں مگر ابھی بھی ان میں تنقیدی رجحان کی کمی نظر آتی ہے اور اس طرف بھی خواتین قلم کاروں کو توجہ دینی چاہیے۔
سوال ۱۱۔ ۲۰۱۷ء کی شروعات ہے ،نئے سال میں آپ کے تخلیقی منصوبے کیا ہیں ۔
نسترن ۔اپنی ان تخلیقات کو شائع کروانا جو ۲۰۱۶ء یا اس سے بھی پہلے کی محنت کا ثمر ہیں۔جس میں میرا ناول ’’نوحہ گر‘‘ اور ایک ناولٹ شامل ہے ۔ ایک مختصر سفر نامہ بھی ہے ۔ ایک فرہنگ بھی تیار کر رہی ہوں جسے ’’اردو کا ؤنسل ‘‘ میں پروجیکٹ کے طور پر جمع کیا ہے ، پہلے ناول ’لفٹ ‘کا سیکنڈ ایڈیشن بھی بہت جلد آنے والا ہے ۔اس کے بعد میں صرف اور صرف افسا نے اور ناول پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں ۔ مگر بہت ساری کتابیں جو ابھی مطالعے میں ہیں ان پر تبصرہ اور تنقید بھی کرنا چاہتی ہوں ۔ بس اللہ ہمت اور مہلت دے کہ سب کر سکوں۔
سوال۱۲ ۔ ہندوستانی خواتین کے ساتھ جو نا انصافیاں ہورہی ہیں ، ان کا جنسی استحصال کیا جارہا ہے ۔ تو کیا آپ کی تخلیقات میں احتجاج کی لے ابھری ہے ۔
اپنے فن پاروں سے اس کی نشاندہی کیجئے ۔
نسترن۔جی ہاں، میرا ناول نوحہ گرانسانیت پر ظلم کے خلاف ایک احتجاج ہی ہے جو بہار کے نکسل علاقوں میں دو طر فہ رائج ہے۔ اس کے مرکزی کردار میں ایک عورت ہے ۔۔ کیونکہ عورت میں جو ایثار کا اور قربانی جزبہ ہوتا ہے وہ مرد میں نہیں ہوتا مگر مرد جب عورت کی پشت پر اس کی طاقت اور ہمت بن کر کھڑا ہو جائے تو اس جزبے کو اتنی طاقت ملتی ہے کہ چٹانوں سے بھی چشمے پھوٹ سکتے ہیں ۔ میرا یہ ناول گلیمرس نہیں ہے یہ بہت مظلوم لوگوں کی کہانی ہے جہاں اتنا درد ہے کہ میرا قلم اسے پوری طرح سمیٹ ہی نہیں سکا ۔مجھے ربندر ناتھ ٹیگور کی یہ نظم یہاں سنانے دیجئے جو مجھے بہت پسند ہے تو شاید میں اپنے ناول کا پس منظر سمجھا پاؤں۔
ثنا و تسبیح ترک کر دے
یہ کس کی تقدیس ہورہی ہے
تو جس کو معبد سمجھ رہا ہے
کسی بھی محبس سے کم نہیں ہے
تو اپنی آنکھیں تو کھول ناداں
کہ تیرا معبود سامنے ہے
جہاں پہ دہقاں کا ہل ہے چلتا
وہیں پہ موجود وہ ملیگا
جہاں پر پتھر کے ٹوٹنے میں
غریب مزدور کا پسینہ
مدام گھلتا ہی جا رہا ہے
وہاں بھی جلوہ اسی کا ہوگا
وہ سخت گرمی کی دھوپ ہو
یا پھوار ساون کی پڑ رہی ہو
لباس اس کا تم دیکھتے ہو
قدم سے سر تک ہے گرد اوڑھے
اتارو تقدیس کا لبادہ
شعار اپناؤ راستی کا
تم اس کے جیسا تو بن کے دیکھو
زمیں پر آؤ
نجات آخر کہاں ملیگی
ہمارے آقا نے
خود ہی کاندھوں پہ رکھ لیا ہے
جوا جو تخلیق کایہ ہنس کر
تو بندھ گیا ہے ہمارے دامن سے
تا قیامت
مراقبے سے اب آؤ باہر
اٹھا کے رکھو یہ عود و عنبر
ہوا ہی کیا جو تمہاری پوشاک
جا بجا سے مسک گئی ہے
کہ داغ دھبوں سے بھر گئی ہے
ملو تم اس سے
جو جانفشانی وہ کر رہا ہے
پسینہ اپنا بہا رہا ہے
ہے ساتھ دینا ہمیں اسی کا۔
رابیندر ناتھ ٹیگور، (ترجمہ سہیل احمد فاروقی)
تو بس اس ناول کے مرکزی کردار نے ایسے ہی لوگوں کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔پھر کیا ہوا یہ ناول پڑھ کرہی سمجھ آئیگا ۔ انتظار کیجئے۔
میں جبر اور استحصال کے مکروہ چہرے کو صرف ہندوستان کی سطح پر نہیں دیکھتی بلکہ انسانیت کے تناظر میں دیکھنے کی عادی ہوں ۔ اسی لئے میری آنے والی دونوں کتابیں ناول اور ناولٹ اس سلسلے میں اہم ہیں۔ جہاں تک خواتین پر ہونے والے مظالم کا ذکر ہے تو ۲۰۱۵ء میں عالمی منظر نامے پر ہونے والے ان گنت واقعات ابھی اپنے لکھے جانے کے منتظر ہیں۔میرا افسانہ ’’بین کرتی آوازیں‘‘ ایسے مظالم کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ تو ایران میں قصاص کے قانون کے رو برو آنے والی ریحانہ جباری کی پھانسی کی سزا کے دردناک واقعہ کے بعد اس کے خط کا انگریزی سے ترجمہ کرکے میں نے اردو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی تو پاکستان کی سبین محمود (جو بلوچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں اور مظلوموں اور بے زبانوں کو اپنی آواز اٹھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی تھیں)کے قتل پر ایک میٹا فکشن افسانہ لکھ کر میں نے سبین محمود کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی ۔
***
گل بانو: ۔ واہ !بہت خوب نسترن جی ۔ آپ نے معاشرے کا عمیق گہرائی سے مطالعہ کیا ہے اور عمدہ گفتگو فرمائی ۔
نئے ادیبوں کو آپ کے اس مکالمے میں بہت کچھ حاصل ہوگا ۔
آپ سے ملاقات کر کے نہایت خوشی ہوئی ۔
نسترن :۔ بہت شکریہ گل !

About aseem khazi khazi

Check Also

Naat by Riyaz Ahmed khumar

128 comments

  1. I think the admin of this web site is truly working hard in favor of his site, since here every stuff is quality based data.

  2. Thank you for sharing excellent informations. Your website is so cool. I’m impressed by the details that you¦ve on this website. It reveals how nicely you perceive this subject. Bookmarked this web page, will come back for extra articles. You, my pal, ROCK! I found just the info I already searched all over the place and just could not come across. What a great website.

  3. Hello, recognition you in regard to facts! I repost in Facebook

  4. Hello, tender thanks you looking for tidings! viagra without a doctor prescription http://viapwronline.com I repost in Facebook.
    generic viagra 100mg

  5. Hello, reprove you http://cialisxtl.com looking representing phrase! how often to take 10mg cialis
    viagra

  6. Some truly quality blog posts on this website , saved to favorites.

  7. Keep up the great job and generating the group!

    http://nnet.it/

  8. http://it.detoxyn.org/dieta-disintossicante-herbalife/

    Exceptionally user pleasant website. Huge info offered on few clicks.

  9. Thank you so much for sharing your great webpage. http://baraita.net/how-to-stimulate-libido-in-woman/

  10. Wow because this is very helpful work! Congrats and keep it up. http://zdravotnidesign.cz/collagen-select/

  11. Basically wanted to tell you I am just ecstatic that i came on your webpage. http://machinalansu.pl/keto-actives/

  12. Cialis cialis tolerance does medicaid cover cialis

  13. Exceptionally individual pleasant website. Immense details available on few clicks on. http://baraita.net/safe-ways-to-gain-muscle-creatine-and-some-tricks/

  14. Thanks for the purpose of giving this kind of awesome written content.
    http://machinalansu.pl/jaka-dieta-na-tradzik/

  15. Cool content you’ve gotten right here. http://zdravotnidesign.cz/fiber-select/

  16. thank a lot for your web site it helps a great deal. http://machinalansu.pl/czy-tabletki-na-tradzik-to-dobry-wybor/

  17. Merely had to mention I’m just grateful I came on the web site. http://baraita.net/tablets-or-a-drink-when-does-green-coffee-work-better-on-the-body/

  18. Great internet site! It looks very expert! Maintain the helpful work! http://baraita.net/the-most-effective-drug-for-hair-growth/

  19. First-rate looking internet site. Affect you did a classify of your extraordinarily own html coding. l citrulline testosterone

  20. Inordinate looking website. Ruminate over you did a classify of your very own coding. http://it.t-booster.org/cose-il-testosterone/

  21. Nice post. I learn something more challenging on different blogs everyday. It will always be stimulating to read content from other writers and practice a little something from their store. I’d prefer to use some with the content on my blog whether you don’t mind. Natually I’ll give you a link on your web blog. Thanks for sharing.

  22. Hi there, vast website you take a while. http://publica-pr.de/erektionsmittel-kaufen/

  23. This blog is definitely rather handy since I’m at the moment creating an internet floral website – although I am only starting out therefore it’s really fairly small, nothing like this site. Can link to a few of the posts here as they are quite. Thanks much. Zoey Olsen

  24. Important internet situation! It looks really credible! Safeguard up the data d fabric mix! broccoli en testosteron

  25. Continue the awesome agitate !! Lovin’ it! groeihormonen bodybuilding kopen

  26. Thanks, this locale is genuinely supportive. http://dearjoy.fr/pour-bander-plus-fort/

  27. Incredibly constructive, look forwards to returning. http://publica-pr.de/arginin-bluthochdruck-erfahrungen/

  28. Important internet situation! It looks altogether reliable! Bear up under the bar bother! potenztabletten kaufen

  29. Provide for up the notable burden !! Lovin’ it! http://newtargetgroup.it/pene-degli-uomini/

  30. I get a kick perusing your entanglement sites. Cheers! soja testostérone

  31. I adulate this place – its so usefull and helpfull. http://de.testosteron.space/mehr-testosteron-bilden/

  32. Hey, awesome site you’ve there. punture per ingrossare il seno

  33. Cialis cialis 30 day trial coupon generic cialis bitcoin

  34. You eat got the most impressive online sites. dietas para aumentar masa muscular sin grasa

  35. Wow because this is great work! Congrats and keep it up. http://nnet.it/allungamento-penieno-costi/

  36. I bent this website – its so usefull and helpfull. pene allungamento

  37. Wow cuz this is extensive task! Congrats and take care it up. http://de.cgtribc.org/entgiftung-plan/

  38. Whoa such a beneficial websites. circuito massa muscolare

  39. Have up the great livelihood and producing in the claque! http://newtargetgroup.it/pisellino-chiuso/

  40. Simply needed to details doused I’m valid pleased I happened upon your web page. farmaci senza ricetta per erezione

  41. Thanks, this site is really pragmatic. aumentare peso con palestra

  42. Good write-up, I am normal visitor of one?¦s website, maintain up the nice operate, and It is going to be a regular visitor for a lengthy time.

  43. The knowledge is exceptionally enticing. «erogan»

  44. I friendship checking your site. With thanks! el macho avis

  45. real viagra for sale online viagra cialis levitra buy online cheapest cialis net

  46. order cialis canada best mail order viagra viagra online canada

  47. how safe is it to order viagra online buy cialis cheap us pharmacy order cialis online with prescription

  48. buy cialis online no prescription buy cialis viagra levitra viagra plus buy

  49. This actually answered my drawback, thank you!

  50. order viagra online australia safe alternatives to viagra and cialis is viagra over the counter

  51. cheap cialis here how to get cialis samples levitra prix discount

  52. fantastic issues altogether, you just received a new reader. What may you recommend about your post that you simply made a few days in the past? Any sure?

  53. You made a few fine points there. I did a search on the theme and found a good number of folks will consent with your blog.

  54. cheapest way to buy cialis the effects of cialis on women cheap viagra safe

  55. illegal to order viagra online buy cialis canada no prescription levitra professional sale

  56. order brand cialis online buy cialis from australia buy cialis online mastercard

  57. Great blog here! Additionally your site a lot up very fast! What web host are you the use of? Can I am getting your associate hyperlink for your host? I want my website loaded up as fast as yours lol

  58. I like the valuable info you provide in your articles. I will bookmark your blog and check again here frequently. I’m quite certain I will learn plenty of new stuff right here! Good luck for the next!

  59. Deference to post author, some excellent selective information.

  60. I have learn a few good stuff here. Certainly worth bookmarking for revisiting. I surprise how a lot effort you put to create any such fantastic informative website.

  61. Hi my loved one! I wish to say that this post is awesome, great written and come with approximately all vital infos. I’d like to peer more posts like this.

  62. Hi! This is my 1st comment here so I just wanted to give a quick shout out and say I genuinely enjoy reading through your posts. Can you recommend any other blogs/websites/forums that go over the same topics? Thanks for your time!

  63. I’d must verify with you here. Which is not one thing I usually do! I get pleasure from reading a post that may make people think. Also, thanks for allowing me to remark!

  64. Hello my friend! I want to say that this article is awesome, great written and come with almost all significant infos. I would like to peer extra posts like this .

  65. I?¦ll right away grasp your rss feed as I can not in finding your e-mail subscription link or newsletter service. Do you have any? Kindly allow me understand so that I may subscribe. Thanks.

  66. You made some clear points there. I did a search on the topic and found most guys will go along with with your website.

  67. Really nice pattern and fantastic content material, hardly anything else we require : D.

  68. buy generic cialis online usa cheap cialis in uk cialis price walgreens

  69. I truly appreciate this post. I¦ve been looking everywhere for this! Thank goodness I found it on Bing. You’ve made my day! Thank you again

  70. Great write-up, I am regular visitor of one’s blog, maintain up the excellent operate, and It is going to be a regular visitor for a long time.

  71. You are a very capable individual!

  72. where to buy cialis online in uk cheap drugs can you order cialis

  73. I wanted to thank you for this great read!! I definitely enjoying every little bit of it I have you bookmarked to check out new stuff you post…

  74. You could definitely see your skills in the work you write. The world hopes for more passionate writers like you who aren’t afraid to say how they believe. Always follow your heart.

  75. Whats up very cool blog!! Guy .. Beautiful .. Amazing .. I will bookmark your website and take the feeds additionally…I am satisfied to find a lot of helpful info right here within the post, we want develop extra techniques in this regard, thank you for sharing.

  76. You completed various fine points there. I did a search on the subject and found mainly people will agree with your blog.

  77. Good website! I truly love how it is easy on my eyes and the data are well written. I’m wondering how I could be notified when a new post has been made. I have subscribed to your RSS which must do the trick! Have a great day!

  78. In this awesome scheme of things you actually receive an A just for effort and hard work. Where exactly you lost me personally was in the specifics. You know, they say, details make or break the argument.. And that couldn’t be more correct at this point. Having said that, permit me inform you just what did give good results. The writing is highly persuasive and this is probably the reason why I am making the effort in order to opine. I do not make it a regular habit of doing that. 2nd, even though I can certainly see a leaps in reason you make, I am definitely not sure of how you appear to unite the details which inturn help to make the final result. For right now I will yield to your issue but trust in the near future you actually connect the facts better.

  79. Awsome post and right to the point. I am not sure if this is in fact the best place to ask but do you guys have any ideea where to employ some professional writers? Thanks 🙂

  80. You are a very intelligent individual!

  81. Amazing! This blog looks just like my old one! It’s on a totally different subject but it has pretty much the same page layout and design. Superb choice of colors!

  82. cheap cialis rx buy viagra online how safe is it to order viagra online

  83. Щедрые украинские игровые автоматы на деньги https://casinoslots.com.ua/ с быстрыми выплатами выигрышей и хорошей отдачей слотов. Доступность поиграть в такие слоты гарантирует выигрыш больших денег.

  84. order viagra online generic viagra – how to order levitra

  85. do i need a prescription to order viagra cheap viagra – buy cialis montreal

  86. buy cialis online canada levitra coupon – cheap viagra soft tabs

  87. where do i buy viagra yahoo generic viagra – viagra sale america

  88. can you just buy viagra cialis reps – over the counter viagra cvs

  89. buying cialis in peru http://hydroxychloroquine24.com – plaquenil generic viagra cheap fast delivery

  90. where i can buy viagra in delhi http://tadal24ph.com – buy cialis buy genuine viagra

  91. Hey, Great post buddy. Completely enjoyed reading it. Thank you. I wrote this article on my website

  92. anywhere shelter [url=http://cialisles.com/#]brand cialis 20mg best price[/url] literally ear
    effectively principle cialis prices 20mg actually demand
    brand cialis 20mg best price forward doctor http://cialisles.com/

  93. order real viagra line
    http://cialisxtl.com buy cialis walmart

  94. An interesting discussion is worth comment. I believe that it is best to write more on this matter, it won’t be a taboo subject however usually individuals are not sufficient to speak on such topics. To the next. Cheers

  95. cheap viagra or cialis online
    https://vclph24.com cheapest canadian pharmacy for cialis

  96. Wow, awesome blog layout! How long have you been blogging for? you make blogging look easy. read my blog post here.

  97. My husband and i got so thrilled that Edward managed to round up his basic research through the entire precious recommendations he grabbed while using the blog. It’s not at all simplistic to simply continually be giving away helpful hints that many other people have been selling. So we consider we have got the blog owner to give thanks to for this. The most important explanations you made, the easy blog navigation, the friendships your site assist to foster – it is most remarkable, and it’s aiding our son and the family imagine that that article is thrilling, and that is extraordinarily important. Thanks for the whole lot!

  98. I am not real superb with English but I get hold this real easygoing to translate.

  99. Spot on with this write-up, I truly think this website wants way more consideration. I’ll in all probability be again to read much more, thanks for that info.

  100. Enjoyed studying this, very good stuff, thankyou.

  101. Great awesome things here. I?¦m very satisfied to peer your article. Thanks a lot and i am having a look ahead to contact you. Will you please drop me a mail?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *