Breaking News

Hamd By Suleman Khumar

فیس بُک کے تمام احباب کو جمعہ مبارک… ایک تازہ حمد احباب کی معتبر بصارتوں کی نذر ؛

حمد

زمین و آسماں پر کس کی ہے سرکار، من دانم
وہی ہے قادرِ مطلق، وہی مختار ، من دانم

وہ پالن ہار ہے سب کا، بڑا ہی مہرباں ہے وہ
ہر اک مخلوق سے ہے اس کو بے حد پیار، من دانم

اُٹھا کر ہاتھ اُسی سے مانگ لو جو مانگنا چاہو
ہر اک جائز دعا کرتا ہے وہ سویکار، من دانم

وہی ہے جو بچا سکتا ہے اِس کے شر سے اب مجھکو
ہے مجھ میں نفس ہر دم بر سرِ پیکار، من دانم

ہماری روز و شب کی حرکتوں کا علم ہے اس کو
یہ مت بھولو، سدا رہتا ہے وہ بیدار، من دانم

خداےء لم یزل کی شانِ شایاں مدحتوں کا حق
ادا کر ہی نہیں سکتے مرے اشعار، من دانم

خُمارِ خوش بیاں تم نے ابھی سمجھا کہاں اُس کو
جو کہتے پِھر رہے تم سرِ بازار، “من دانم”

( سلیمان خمار)

About aseem khazi khazi

Check Also

Ghazl By Javidadil Sohawi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *